یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کا انکشاف

یونس خان اور حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کا انکشاف
سورس: فائل فوٹو

 لاہور ( نیو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بیٹنگ کوچ یونس خان اور فاسٹ باؤلر حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کا انکشاف سامنے ہوا ہے جس پر بیٹنگ کوچ ناراض ہوگئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سنچورین میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں یونس خان نے حسن علی کو اپنی ڈومین سے ہٹ کر کسی بات پر کچھ سجھانے کی کوشش کی جس پر انھوں نے بھی سخت جواب دیا۔ معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے ہی یونس خان وہاں سے چلے گئے تھے اور پھر ٹور میں زیادہ تر خاموش ہی رہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کی پوسٹ سے استعفی دے دیا تھا۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔