پی سی بی کا 28جون سے دفاتر میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ

پی سی بی کا 28جون سے دفاتر میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر اپنے دفاتر میں 28 جون سے 100 فیصد حاضری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ملازمین کو آگاہ کر دیا کہ پیر سے دفاتر مکمل حاضری کے ساتھ کھلیں گے جبکہ ملازمین کی دفتری اوقات میں حاضری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملازمین کو کوویڈ پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر مارچ میں پی سی بی دفاتر کی حاضری 50 فیصد کی گئی تھی تاہم اب صورتحال میں بہتری کے باعث تمام عملے کو دفتر بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔