نیوزی لینڈ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اگلے سال پاکستان آئیں گی

نیوزی لینڈ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اگلے سال پاکستان آئیں گی
کیپشن: نیوزی لینڈ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اگلے سال پاکستان آئیں گی
سورس: فائل فوٹو

لاہور (ارسلان جاوید) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ  سیزن 22-2021 میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی ۔ پرامید ہوں کہ شائقین کرکٹ اس سیزن کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم میں واپس آئیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس سیزن میں پاکستان کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے ۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پی سی بی کا اہم ایونٹ ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ  ثابت کردیا کہ اس لیگ کی سالمیت کا ہر حال میں تحفظ کریں گے ۔ کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنے پر تمام کھلاڑیوں کے مشکور ہیں ۔ پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی گئی ۔ تماشائیوں کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل رہا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھیل کی حقیقی پہچان اور جان اس کے تماشائی ہی ہوتے ہیں۔  ہر موقع پر ہمارے فیصلوں کی حمایت کرنے پر فرنچائزز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔