لاہور میں بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی

Pre Moon Soon In Lahore,Pakistan Weather Forecast,Lahore Weather,Rainy Day,Rain in Lahore

لاہور :محکمہ موسمیات نے لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد عوام کو مون سون بارشوں کی بھی نوید سنا دی ،گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گرمی اپنے عروج پر تھی لیکن آج ہونے والی بارش سے عوام کے چہرے کھل اُٹھے ۔

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،لاہور میں کئی روز کے حبس کے بعد بارش سے پورالاہور جل تھل ہو گیا ،کالے بادل اور ٹھنڈی ہوائوں نے موسم خوشگوار کر دیا ۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔