ٹریفک وارڈن نے بچے کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

ٹریفک وارڈن نے بچے کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی
سورس: file photo

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک اسسٹنٹ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

نیونیوزکے مطابق لاہور میں ٹریفک اسسٹنٹ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر بچے کو لے جانے کی کوشش کررہا تھا ۔ ٹریفک اسسٹنٹ نے مشکوک سمجھ کر موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سوار  بچے کو پھینک کر فرار ہوگیا ۔ 

مشکوک موٹرسائیکل سوار نے ٹریفک اسسٹنٹ کو دیکھ کر موٹرسائیکل روکنے کی  بجائے بھگا دی  اور بچے کو چھوڑگیا ۔ 

ٹریفک اسسٹنٹ نے موٹر سائیکل سوار کا پیچھا کیا تو وہ چلتی موٹر سائیکل سے بچے کو پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔