دبنگ خان کی اداکاری پسند نہیں، کرینہ کپور کا انکشاف

دبنگ خان کی اداکاری پسند نہیں، کرینہ کپور کا انکشاف
سورس: file photo

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ان کو سلمان خان کی اداکاری پسند نہیں ہے وہ شاہ رخ خان کو پسند کرتی ہیں ۔ 

کرینہ کپور نے ایک پرانے انٹرویومیں انکشاف کیا ہے کہ میں سلمان خان کو بتا چکی ہوں کہ مجھے آپ کی اداکاری اچھی نہیں لگتی میں آپ کی مداح نہیں ہوں ۔ 

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں شاہ رخ خان کو پسند کرتی ہوں 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دبنگ خان سلمان خان کی اداکاری بالکل پسند نہیں اور وہ ان کی مداح نہیں ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ میں سلمان سے کہ چکی ہوں کہ وہ ایک برے اداکار ہیں، مجھے وہ بالکل پسند نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان سے متعلق سوال پر کرینہ نے کہا کہ مجھے شاہ رخ سے محبت ہے، مجھ سے ان کے بارے میں مت پوچھیں کیونکہ اگر میں شروع ہو گئی تو گھنٹوں ان کی تعریفوں کے پل باندھتی رہوں گی

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن وہ دو اداکار ہیں جنہیں میں بہت پسند کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان میں بہت کشش ہے جس کی وجہ سے ہر لڑکی ان کی جانب کھچی چلی آتی ہے اور ان کی اداکاری بھی لاجواب ہے۔