اس سال بجٹ کا حکومت اور کابینہ  کو بھی نہیں پتا تھا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا انکشاف

اس سال بجٹ کا حکومت اور کابینہ  کو بھی نہیں پتا تھا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا انکشاف
سورس: فائل فوٹو

کوئٹہ ( نیو نیوز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کا بجٹ ان کی کابینہ نے بھی نہیں دیکھا۔ بجٹ ساڑھے 3 بجے کابینہ میں آیا،4 بجے اسمبلی میں پیش کردیا۔

نیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ ارکان نے بجٹ پوری طرح پڑھا ہی نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کابینہ نے بھی بجٹ نہیں دیکھا تھا۔  18 تاریخ کو ہماری کابینہ نے تین بجے بجٹ دیکھا ساڑھے چار، پانچ بجے ہم اس کو ادھر (اسمبلی) ہی لے آئے۔

وزیراعلی نے اپوزیشن کے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ بجٹ غلط تھا تو میں ایک سوال کرتا ہوں کہ اگر حکومت کو بھی بجٹ کا نہیں پتہ، کابینہ کو بھی بجٹ کا نہیں پتہ ، ممبران (حکومتی) کو بھی نہیں پتہ لیکن اپوزیشن کوپتہ تھا کہ بجٹ میں کیا ہورہا ہے تو وہ ایک غلط اعتراض تھا۔ ہاں ٹیبل ہوجاتا پورا بجٹ ایک دو گھنٹے آپ لوگ پڑھ لیتے پھر اعتراض کرتے پھر ہنگامہ آرائی ہوتا سب کچھ ہوتا پھر ایک سینس بنتا ہے۔

دریں اثنا بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے جام کمال کا کہناہے اسمبلی میں توڑ پھوڑ کو سنجیدہ لینا ہوگا۔جو ملوث ہیں انہیں سزائیں ملنی چاہئیں۔ہنگامہ آرائی میں ملوث اپوزیشن رہنماؤں کو اسمبلی میں آکر معذرت کرنی چاہیے۔