لاہور دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد مردان سے گرفتار

لاہور دھماکے میں ملوث ایک اور دہشت گرد مردان سے گرفتار
سورس: فائل فوٹو

لاہور: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دہشت گرد کارروائی میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو مردان سے گرفتار کرلیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق  دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مردان میں تیار کی گئی ۔ اینٹلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ضیاء خان کو بھی مردان سے گرفتار کیاگیا۔

قبل ازیں ملزم پیٹر ڈیوڈ پال کی ساتھی خاتون کو بھی حراست میں  لیا گیا تھا۔خاتون کی شناخت کرن کے نام سے ہوئی ۔کرن اور ڈیوڈ پال لوئر مال پر واقع ہوٹل میں ملتے رہے ہیں ۔ 

تحقیقاتی اداروں نے کرن نامی خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ،ڈیوڈ پال بھی آخری بار لوئر مال روڈ کے اس ہوٹل میں ٹھہرا تھا،کرن اور ڈیوڈ پال کا رابطہ کچھ عرصے سے تھا ۔

 لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔  سجاد حسن نامی شخص کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ہے اور مبینہ دہشت گرد کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔