دنیا فروغ امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرے: جنرل ندیم رضا

دنیا فروغ امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرے: جنرل ندیم رضا
سورس: فائل فوٹو

کراچی ( نیو نیوز) پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈ  شپ مین کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  ہوئی ۔جنرل ندیم رضا کی پاس " آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد  دی ۔ 

پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مڈ شپ مین کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی شریک ہوئے ۔پاس  آئوٹ ہونے والوں میں سعودی اور بحرین بحریہ کے کیڈٹس بھی شامل تھے ۔

جنرل ندیم رضا نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے پر عزم ہے ۔ پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف متحد ہے ۔دنیا  فروغ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔

جنرل ندیم رضا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے ۔ قائداعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ معراج خالد خان نے حاصل کیا ، مڈشپ مین  حمزہ ملک نے شمشیر اعزا زحاصل کی ۔

 کیڈٹ حذیفہ جاوید نیازی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل حاصل کیا قبل ازیں نیول اکیڈمی آمد پر پاکستان نیول اکیڈمی  کے کمانڈنٹ کموڈور سہیل احمد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا ۔