دورہ جنوبی افریقہ میں یونس خان اور حسن علی کے درمیان  تلخ کلامی کا انکشاف

دورہ جنوبی افریقہ میں یونس خان اور حسن علی کے درمیان  تلخ کلامی کا انکشاف
سورس: file photo

کراچی: دورہ جنوبی افریقہ میں یونس خان اور حسن علی کے درمیان  تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے جس پر بیٹنگ کوچ خاصے ناراض ہو گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سنچورین میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں یونس نے حسن کو اپنی ڈومین سے ہٹ کر کسی بات پر کچھ سمجھانے کی کوشش کی جس پر انھوں نے بھی سخت جواب دیا۔ معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے ہی یونس وہاں سے چلے گئے تھے اور پھر ٹور میں زیادہ تر خاموش ہی رہے۔

اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی نے تبصرے سے گریز کیا جبکہ یونس خان دستیاب نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کی پوسٹ سے استعفی دے دیا تھا۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔