سعودی عرب نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نواز دیا

اسلام آباد: برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نواز دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس کا ایوارڈ دیا ۔ جدہ کے شاہی محل میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایوارڈ دیا گیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ، آرمی چیف نے سعودی نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ سعودی حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ دفاعی ، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

اس موقع پر شاہی محل میں آرمی چیف کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں اُن کو "کنگ عبدالعزیزمیڈل آف ایکسیلینٹ کلاس" سے نواز ا گیا ۔

دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تربیت ، فضائی دفاع ، انسداد دہشت گردی ، مواصلات اور انفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کو یہ ایوارڈ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے کو مستحکم کرنے کی خدمات پر دیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں