سوات پی کے 7 میں ضمنی انتخاب ، پولنگ جاری

سوات پی کے 7 میں ضمنی انتخاب ، پولنگ جاری

سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ  کا عمل جاری ہے، شام 5 بجے تک ووٹ کاسٹ کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 7 سوات میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، یہاں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔حلقے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 7 سوات میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 88 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 220 ہے۔

حلقے میں کُل 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 308پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں