یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 4 دھماکے

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 4 دھماکے

کیف:  یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج صبح 4 دھماکوں  میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کیف کے میئر نے  کہا کہ  ضلع شیو چینکو وسکی میں 4 دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد  ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔عمارتوں میں موجود رہائشیوں کا انخلاء کرا لیا گیا ہے۔

میئر کیف نے مزید بتایا  کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز، طبی عملے اور ریسکیو اہلکاروں کو دھماکوں کے مقام پر روانہ کیا گیا تھا جنہوں نے متاثرہ عمارت سے متعدد زخمی افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

مصنف کے بارے میں