یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری کیلئے ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم

یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری کیلئے ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم

اسلام آباد:  یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے استعمال ہونے والا او ٹی پی ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط کو ختم کردیا ہے۔

حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے ون ٹائم پاسورڈ اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط ختم کر دی گئی ہے بلکہ اب اصل شناختی کارڈ کاؤنٹر پر دکھانا ہو گا۔ خریداری کے بعد کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی کو اصل مستحقین تک پہنچانا  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  کی  اولین ترجیح  ہے جس کیلئے ہم کوشاں ہیں ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن وزیراعظم کے ہدایت پر لاہور اور اسلام آباد کے ہر سپر مارکیٹ، اسٹور اور منی مارکیٹ پر پی او ایس کاؤنٹرز کی تعداد بتدریج بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے، ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ  گھی 300 روپے کلو اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب ہے اور چاول ، دالوں پر بھی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں