سعودی عرب کی سلامتی کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کی سلامتی کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں ۔

اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کو پاکستان سعودی عرب تعلقات کو فروغ دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ کنگ عبدالعزیز میڈل پاکستانیوں اور افواج پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی تعلقات بشمول مثالی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا عزم رکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس کا ایوارڈ دیا ہے ۔ جدہ کے شاہی محل میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایوارڈ دیا گیا ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، انہوں نے سعودی نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ سعودی حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ دفاعی ، سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں