حکومت کا قومی بھنگ اتھارٹی بنانے کا اعلان 

حکومت کا قومی بھنگ اتھارٹی بنانے کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وزارت سائنس کی بھنگ پالیسی کی دستاویز  نیو نیوز کو موصول  ہوگئی ہیں۔ پالیسی کے تحت قومی بھنگ اتھارٹی بنے گی ۔،اتھارٹی سرمایہ کاروں کو  صنعتی بھنگ کا  پندرہ سال کیلئے لائنس جاری کرے گی ۔ بھنگ کی خریداری بیچ کی درآمد کاشت کاری ٹرانسپورٹیشن پر انسداد منشیات فورس کی کڑی نگرانی ہوگی۔

  

وزارت سائنس کی بھنگ پالیسی کی دستاویز  ات کے مطابق  پالیسی کے تحت اتھارٹی کے بورڈ آف گورننس میں چھ وزاتوں اورصوبائی چیف سیکرٹریز کی نمائندگی ہوگی۔بھنگ کی خریداری بیچ کی درآمد کاشت کاری ٹرانسپورٹیشن پر انسداد منشیات فورس کی کڑی نگرانی ہوگی ۔ بھنگ کی کاشت مینوفیکچرنگ پودے لگانے کے معیار کے سیکیورٹی پروٹوکولز بھی انسداد منشیات ڈویژن دیکھے گی ۔

انسداد منشیات فورس سرمایہ کاروں کے متعارف کردہ بیج کا  آڈٹ کرے گی ،اتھارٹی اور اے این ایف کی ٹیمیں  مشترکہ طور پر لائنس ہولڈرز کی فیلڈ کا معائنہ کرے گی ،وزارت خوراک کا پلانٹ پروٹیکشن بھنگ کے بیج کی  درآمد یا برآمد کا این او سی جاری کرے گا۔فیڈرل سیڈ  رجسٹریشن ادارہ بھنگ درآمد یا مقامی بیچ کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا ۔

ڈریپ بھنگ کی اشیا کی مارکیٹنگ مینوفیکچرنگ کا رجسٹریشن کا این او سی جاری کرے گی ۔وزارت کامرس بھنگ کی درآمد کا خصوصی پرمٹ جاری کرے گی ۔بھنگ اتھارٹی پانچ قسم کے لائسنس جاری کرے گی ۔لائنس ہولڈربھنگ کی  خریداری بیجوں کی درآمد  اور کاشت کرنے کا مجاز ہو گا ،لائنس ہولڈر کو دس ایکٹر زمین رکھنا ہوگی۔

مصنف کے بارے میں