بلوچستان اسمبلی کےحلقےپی بی7میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

بلوچستان اسمبلی کےحلقےپی بی7میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

زیارت: بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی7 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ضمنی انتخاب میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ حلقے میں 21 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 59 ہزار 728 ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 32 ہزار 405 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 27 ہزار 323 ہے۔

ضلع میں 2 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں