بھارتی فوج کی بڑی اسلحہ ساز فیکٹری دھماکوں سے گونج اٹھی

بھارتی فوج کی بڑی اسلحہ ساز فیکٹری دھماکوں سے گونج اٹھی

اتر پردیش:بھارتی فوج کی بڑی اسلحہ ساز فیکٹری دھماکوں سے گونج اٹھی ،یکے بعد دیگرے درجنوں دھماکے،20سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کا مطابق جبل پور میں واقع فوجی اسلحہ ساز فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،آگ پھیلنے سے یکے بعد دیگرےدرجنوں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔20سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔جبل پور کی اس اسلحہ ساز فیکٹری میں بھارتی فوج کے لئے گولہ بارود تیار کیا جاتا ہے ۔فیکٹری کے ایف سیکشن میں اچانک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔