گجرات: گجرات کے علاقے سروس کالونی کے رہائشی احسن رشید کی 4 سال قبل لیڈی ڈاکٹر شگفتہ سے شادی ہوئی تھی اور انکے دو بچے تھے۔ احسن رشید اور متقولہ ڈاکٹر شگفتہ میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ احسن رشید کیخلاف اسکی بیوی شگفتہ نے ڈی پی او کو درخواست بھی دے رکھی تھی۔

گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی کے مابین جھگڑا ہوا تھا ملزم احسن رشید نے زہر دیکر اپنی بیوی شگفتہ کو قتل کر دیا جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

شگفتہ کے قتل کیخلاف ڈسٹرکٹ اسپتال کے ڈاکٹروں نے گزشتہ روز ہڑتال بھی کی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات احسن کو اسکے رشتے داروں کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں