کندھ کوٹ: مبینہ پولیس مقابلے میں متحدہ لندن کا رہنما رئیس گل بھیو ہلاک

کندھ کوٹ: مبینہ پولیس مقابلے میں متحدہ لندن کا رہنما رئیس گل بھیو ہلاک

کندھ کوٹ: کندھ کوٹ میں چند روز قبل گرفتار ہونیوالا ایم کیو ایم لندن کا رہنما رئیس گل بھیو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ رئیس گل 50 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گل بھیو کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے جھولے لعل کے مقام پر پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔

مظاہرین نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ بھی بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں