موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث 28لاکھ 20ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک گئے

موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث 28لاکھ 20ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک گئے

لاہور:موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث 28لاکھ 20ہزار سے زائد پاکستانی براہ راست یا بلواسطہ ملازمت کیلئے بیرون ممالک گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے مختلف ممالک کی منڈیوں میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور انہی کی بدولت موجودہ حکومت کی مدت کے دوران 28لاکھ 20ہزار سے زائد پاکستانی براہ راست یا بلواسطہ ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ قطر کے امیر نے گزشتہ ماہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستانیوں کیلئے مزید ایک لاکھ ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔پاکستان نے افرادی قوت کی برآمد کیلئے بحرین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے اور کوریا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر نظرثانی کی ۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مہارتوں کی ترقی کے بارے ایک آزمائشی منصوبے کے تحت پاکستان کے فنی تربیت کے مختلف اداروں کا الحاق کیا۔