پشاور زلمی اور فاؤنڈیشن کو ایک ساتھ وقت دینا بہت مشکل ہے، شاہد آفریدی

پشاور زلمی اور فاؤنڈیشن کو ایک ساتھ وقت دینا بہت مشکل ہے، شاہد آفریدی

لاہور: گراؤنڈ سے زیادہ خبروں میں اِن رہنے والے بوم بوم آج کل پھر اپنا شوق پورا کرتے نظر آتے ہیں۔ امارات ٹی 20 ٹورنامنٹ کے موقع پر بوم بوم نے بتایا کہ ایک ہی وقت میں پشاور زلمی اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو وقت دینا بہت مشکل ہے۔

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی تعریف کی لیکن زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا نام تک نہ لیا۔ انجری سے متعلق سوال پر کہا پریشان نہ ہوں دعاؤں کے باعث اب ٹھیک ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے شاہد آفریدی نے فی الحال کیربین کرکٹ لیگ اور کاؤنٹی کرکٹ کیساتھ بھی کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں