پی ٹی آئی کے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی دینے پر تحفظات

تحریک انصاف نے جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کیلئے این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ انفرادی شخصی نہیں بلکہ پالیسی فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کے این او سی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں عام بحث کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

فواد چودھری نے کہا این او سی کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ تحریک انصاف اس ضمن میں معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے جنرل راحیل شریف کے معاملے میں پہلے انکار کیا پھر اقرار کیا۔ پارلیمنٹ میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ مڈل ایسٹ کے کسی تنازعے میں پاکستان فریق نہیں بنے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں