یاسر حسین کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ،جو شادی پر مبنی ہے

یاسر حسین کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ،جو شادی پر مبنی ہے

لالی ووڈ: پاکستانی اداکار اور لکھاری یاسر حسین نے ایک ٹی وی ڈرامے کے لیے اسکرپٹ لکھا ہے، جو شادی پر مبنی ہے۔اس ڈرامے کا نام بھی شادی  رکھا گیا ہے جبکہ نام سے اس ڈرامے کی کہانی ان ہی عام ڈراموں جیسی لگ رہی ہے جو عموماً ٹی وی نشر کیے جارہے ہوتے۔

یاسر حسین نے اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ یہ ڈرامہ ایک ایسے لڑکے کے بارے میں ہے جس کی والدہ اس کی شادی اپنی پسند کی لڑکی سے کروانا چاہتی ہیں، لیکن وہ کسی اور سے پیار کرتا ہے۔

یاسر حسین کے لیے یہ ڈرامہ کافی خاص ہے، کیوں کہ یہ پہلا ڈرامہ ہے جس کی کہانی انہوں نے لکھی اور وہ خود اس میں مرکزی کردار بھی ادا کریں گے۔وجاہت رؤف کی ہدایات میں بننے والا ڈرامہ شادی  رواں سال عید الفطر پر نشر کیا جائے گا، جس میں یاسر حسین کے ساتھ کبریٰ خان، سادیہ فیصل، بشریٰ انصاری اور سلمان شاہد کام کرتے نظر آئیں گے۔