دپیکا نے ہالی ووڈ کیلئے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا کیا؟

دپیکا نے ہالی ووڈ کیلئے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا کیا؟

دپیکا نے ہالی ووڈ کیلئے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا کیا؟

بالی ووڈ:  اداکارہ دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم ' ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کی شاندار کامیابی کے بعد ایسی قیاس آرائیاں سامنے آنے لگی کہ وہ بالی ووڈ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ کر اپنے کیریئر کو مکمل طور پر ہالی ووڈ میں منتقل کر رہی ہیں۔ دپیکا پڈوکون نے نئی دہلی میں ہونے والے انڈیا بزنس لیڈر ایوارڈز کی تقریب کے دوران ان تمام قیاس آرائیوں کو بےبنیاد قرار دیا۔

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر اور اپنی اقدار کو باخوبی جانتی ہوں، یہ کبھی بھی تبدیل نہیں ہوں گی، میں ہالی ووڈ میں کام کرنے کے موقع کو اپنے کارکردگی میں مزید بہترین سمجھتی ہوں جبکہ یہ میرے لیے کسی نئی جگہ پر مختلف افراد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ہے۔

 دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ فلم انڈسٹری میں اپنی اپنی منفرد کہانیاں بیان کرنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں، جن کی کہانیاں دوسرے افراد کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں اور میرے لیے ایسی جگہ پر کام کرنا کسی اچھے موقع سے کم نہیں۔

اداکارہ نے کوئی اور ہولی وڈ فلم سائن نہیں کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں کئی ہولی وڈ فلموں کی پیشکش کی گئی ہے جس سے وہ بےحد خوش ہیں۔

دپیکا پڈوکون اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں رنویر سنگھ ولن جبکہ شاہد کپور ان کے شوہر کے کردار میں نظر آئیں گے۔