ڈی جی خان:سخی سرور کے قریب سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق راکھی منہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشکوک کارکورکنے کااشارہ کیا،کارنہ روکنے پرملزمان کاپیچھاکیا،پیچھاکرنے پرکارسوارملزمان نے فائرنگ کردی۔سکیورٹی فورسزکا ملزمان سے مقابلہ ہوا اورفائرنگ کے تبادلے میں3دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا ۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور ریموٹ کنٹرول بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔