سائبیریا کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی

سائبیریا کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی

سائبیریا: روسی حکام نے سائبیریا کے شہر کیمیروو کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 64 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ دس افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کم از کم 41 بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ آگ کی ابتدا ونٹر چیری کمپلیکس نامی ایک شاپنگ سینٹر کی بالائی منزل سے ہوئی۔ اس وقت اس شاپنگ سینٹر میں قائم سینیما ہالز میں بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے۔

چار افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں شاپنگ سینٹر کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور اس کا انتظام کرنے والی کمپنی کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:رہائی کے بدلے سعودی حکومت سے ایک معاہدہ ہوا، ولید بن طلال 

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں لوگوں کو کھڑکیوں سے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا۔

90083dde95b0ca2b37cbd21ca9417712

یہ بھی پڑھیں: سعودی دارالحکومت ریاض پر 7 میزائل حملے،1 مصری شہری ہلاک،2 افراد زخمی

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو سینیما گھروں کی چھت گر گئی۔آتشزدگی کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے جبکہ حکام نے تفتیش کا حکم جاری کیا ہے۔

آسٹریا کے چانسلر سیبسٹیئن کرز اور لاتویا کے وزیر خارجہ نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس شاپنگ سینٹر کا2013 میں افتتاح ہوا تھا۔ اس میں سینیما ہالز کے علاوہ، ریستوران، ایک ساؤنا باتھ، ایک باؤلنگ ایلی اور بچوں کا ایک چڑیا گھر بھی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے عمارت کے اس حصے میں شروع ہوئی جہاں سینیما ہالز ہیں۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے سبب دو سینیما ہالز کی چھتیں بیٹھ گئیں۔

کیمیرووُ علاقے میں ایمرجنسی شعبے کے نائب سربراہ یوجینی ددیوخن نے کہا کہ آگ کی لپیٹ میں 1500 مربع میٹر حصہ آيا۔ انھوں نے کہااس جگہ ہنگامی امداد محکمے کے 288 افراد امدادی کاموں میں مشغول ہیں۔ جبکہ 62 آگ بجھانے والے عملے اور ایک فضائی گروپ بھی وہاں موجود ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں