شہری 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں کوائف درست کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن  

شہری 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں کوائف درست کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن  

اسلام آباد: عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہری 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں اپنے کوائف درست کرا سکتے ہیں۔ وفات پانے والے افراد کے عزیز ان کا ووٹ منسوخ کرائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جیت پاکستان کی ہوئی اور قومی عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہری نئے ووٹ کے اندراج، تبدیلی اور کوائف کے لیے فارم جمع کرائیں جب کہ ووٹ کے اندراج کا فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ ایڈریس کی تبدیلی شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق کی جائے گی اور نیا ایڈریس لکھوانے کے لئے پہلے شناختی کارڈ پر ایڈریس تبدیل کرایا جائے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی خان میں سخی سرور کے قریب سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ،3 دہشتگرد ہلاک

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ووٹ اندراج کا مقام جاننے کے لئے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں