عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور: عالمی مںڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔ برینٹ خام تیل کے سودے 29سینٹس کے اضافے سے 70اعشاریہ 74ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

مزید پڑھیں: شہری 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں کوائف درست کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن  

خام تیل کے سودے جنوری کے بعد پہلی بار 70ڈالر بیرل سے اوپر پر بند ہوئے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ایران سے جوہری معاہدے کے خاتمے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جیت پاکستان کی ہوئی اور قومی عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف

اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی مدت میں توسیع کا عندیہ بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہوا۔ چین کی جانب سے آج شنگھائی کروڈ آئل بنچ مارک میں بھی سودے کیے گئے، جس نے مارکیٹ پر اثر ڈالا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں