بال ٹمپرنگ ،سٹیون سمتھ پر ایک میچ کی پابندی ،میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد

بال ٹمپرنگ ،سٹیون سمتھ پر ایک میچ کی پابندی ،میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد
کیپشن: فوٹو:کرک انفو

کیپ ٹاﺅن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سابق آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ پر ایک میچ کی پابندی لگاتے ہوئے میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان و نائب کپتان نے استعفیٰ دیدیا

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کی جانب سے سٹیون سمتھ پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ سابق کپتان کی کھاتے میں 4 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح بن گئی

خیال رہے کہ اس سے قبل کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میچ میں ہی بال ٹیمپرنگ کرنے اور اس کا اعتراف کرنے کے بعد سٹیون سمتھ کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جبکہ نائب کپتان ڈیوڈ وارنربھی دستبردار ہوگئے ہیں۔سمتھ کی جگہ پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کو قیادت کے فرائض سونپ دیئے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں