پی ایس ایل فائنل میں کیچ ڈراپ،سوشل میڈیا صارفین نے کامران اکمل کی ’کلاس‘ لے لی

پی ایس ایل فائنل میں کیچ ڈراپ،سوشل میڈیا صارفین نے کامران اکمل کی ’کلاس‘ لے لی
کیپشن: تصاویر:سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل ہارنے والی پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل کی جانب سے میچ کے سنسنی خیز مرحلے میں آصف علی کا کیچ چھوڑنے اور میچ میں شکست کی وجہ بننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی خوب ’کلاس ‘ لی جارہی ہے اور غم و غصے کے ساتھ سوشل میڈیا پر دلچسپ و طنزیہ ’میمیز ‘ کا تو جیسے طوفان آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ شب پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اسلام آبا یونائیٹڈ کے آصف علی کا کیچ ایک ایسے موقع پر چھوڑ دیا جب زلمی کو اپنی جیت قریب نظر آرہی تھی ۔

تاہم کامران کے کیچ چھوڑنے کے بعد آصف علی نے حسن علی کے ایک ہی اوور میں لگاتار 3 چھکے مار کر جیت کو زلمی کی پہنچ سے دور کردیا ۔جیسے ہی میچ ختم ہوا اور اسلام آباد یونائیٹڈ جیت گیا تو پشاور زلمی کے مداح غصے سے بھرے ہوئے دکھے اور انہوں نے اپنے غصے کو کامران اکمل پر نکالنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہار ا لیا اور مختلف ’میمیز‘ کے ذریعے وکٹ کیپر پر طنز کے نشتر برسانا شروع کردیئے۔

3838c75fc6f66bf7ddfea763fc1775f6

ایک صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ ’کامران اکمل نے ثابت کردیا کہ وہ عمر اکمل کا بھائی ہے‘۔

13b07e5a8509ea1b18f89c5d96669b3c

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ’ کامران اکمل ہی ہمیشہ شکست کی وجہ بنتا ہے جبکہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کو اگلے سیزن میں ان سے جان چھڑا لینی چاہیے‘۔

b9b738666a045839303d35e52738109e

خیا ل رہے کہ پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورز لمی کو 3وکٹ کی شسکست سے دوچار کرکے دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ  کامران اکمل ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بلے باز قرار دیئے گئے۔