فاروق ستار ایم کیو ایم کے کنوینر نہیں رہے، الیکشن کمیشن کا مختصر فیصلہ

فاروق ستار ایم کیو ایم کے کنوینر نہیں رہے، الیکشن کمیشن کا مختصر فیصلہ

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کے کنوینر نہیں رہے۔

مزید پڑھیں: سرائے عالمگیر، ظالم باپ نے اپنے چار بچوں کو قتل کر دیا

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فاروق ستار کی کنوینرشپ سے متعلق مختصر فیصلہ سنا دیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:  جیت پاکستان کی ہوئی اور قومی عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف

یاد رہے کہ پارٹی قیادت کے تنازع پر ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستیں بھی منظور کر لیں۔

فاروق ستار کی جانب سے کرائے جانے والے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد بھی مسترد کرتے ہوئے فاروق ستار کی الیکشن کمیشن کے اختیار سماعت سے متعلق درخواست بھی مسترد کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں