پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز :آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج رات شروع ہوجائے گی

پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز :آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج رات شروع ہوجائے گی
کیپشن: فوٹو:انٹرنیٹ

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ ختم ہوتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کیلئے آج رات 12 بجے سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوجائے گی۔

کراچی کا نیشنل سٹیڈیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کی میزبانی کرے گا جس کا آغاز یکم اپریل سے ہورہا ہے۔ دونوں ٹیمیں بالترتیب یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچز کھیلیں گی جس کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل میں کیچ ڈراپ،سوشل میڈیا صارفین نے کامران اکمل کی ’کلاس‘ لے لی

اس ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ سستا رکھا گیا ہے تا کہ تماشائیوں کی زیادہ سے زیادہ تعدادسٹیڈیم میں آکر میچز سے لطف اندوزہو سکے۔ ایک ہزار روپے والا ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت بھی 12 ہزارروپے سے گھٹا کر 6 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے،دوبار ہ پاکستان آکر کھیلنے کی خواہش بھی کردی

اسی طرح پاک ویسٹ انڈیز سیریز کو کامیاب بنانے کےلئے 8 ہزار روپے والا ٹکٹ 4 ہزار اور 4 ہزار روپے میں ملنے والا ٹکٹ 2 ہزار روپے میں مل سکے گا۔اس سے قبل لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ مندرجہ بالا قیمتوں میں فروخت ہوئے جس کی خریداری میں عوام نے جوش و خروش میں کوئی کمی نہ آنے دی۔

یہ بھی پڑھیں:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،سٹیون سمتھ پر ایک میچ کی پابندی ،میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد

خیال رہے کہ کراچی میں 9 سال کے بعد کرکٹ واپس آئی اور پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلا گیا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورزلمی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں