کانز انتظامیہ نے ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی

کانز انتظامیہ نے ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی
کیپشن: فوٹو:زمبیو

پیرس: فلمی میلے کانز کی انتظامیہ نے رواں برس ہونے والے میلے کے دوران ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران تھیری فریماکس نے کہا کہ کسی بھی اداکار یا مہمان کو ریڈ کارپٹ کے دوران سیلفی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح فلم کے پہلے دن کانز انتظامیہ کی جانب سے شام کے وقت میں ہونے والے پریمیئرز سے قبل کسی کو بھی صبح کے وقت میں پریس کانفرنس کرنے یا فلم کی سکریننگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تھیری فریماکس نے وضاحت کی کہ رواں برس مئی میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کی نئی منصوبہ بندی کے تحت صحافی اور تنقید نگاروں کو مرکزی ہال کے بجائے ڈیبوسی ہال میں فلمیں دکھائی جائیں گی جبکہ اسی دوران ہی میلے میں شامل مہمان مین ہال کے باہر ورلڈ پریمیئرز دیکھ سکیں گے۔

ا نہوں نے کہا کہ یہ فیصلے کانز فلم فیسٹیول کے نظم و ضبط و خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔تھیری فیریماکس نے سیلفی کو مضحکہ خیز یا خراب عادت کی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریمیئرز سے قبل کسی کو بھی ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ریڈ کارپٹ کے علاوہ کانز فیسٹیول کے دوسرے حصوں میں سیلفی لینے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔واضح رہے کہ رواں برس کانز کا 71 واں میلا 8 مئی سے شروع ہوگا جو 19 مئی تک جاری رہے گا۔

آسکر تقریب کے دوران میزبان کی جانب سے سیلفیز لیے جانے پر انتظامیہ کو تنقید نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد کانز انتظامیہ نے فیسٹیول کے دوران سیلفی لینے پر پابندی عائد کی تھی۔کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر تھیری فریماکس نے ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے کے عمل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی۔