جوہری تجارت کا الزام، امریکہ نے7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگادی

جوہری تجارت کا الزام، امریکہ نے7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگادی
کیپشن: فوٹو:رائٹرز

واشنگٹن:امریکہ نے مبینہ طور پر جوہری تجارت میں ملوث پاکستان کی 7 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی 7 کمپنیاں امریکی مفادات کے منافی فہرست میں شامل کرلی گئیں,مذکورہ کمپنیوں کو امریکی پالیسیوں سے متصادم اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ قراردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپین کو بغاوت کے مقدمے میں مطلوب کاتالونیا کے سابق صدر جرمنی سے گرفتار

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس فہرست سے پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کی کوششوں کو دھچکا لگے ۔واضح رہے کہ این ایس جی 48 ممالک کا عالمی گروپ ہے جس میں شامل ہو کر جوہری مواد کی پرامن مقاصد کے لیے تجارت کی جا سکتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے واضح ہوگیا کہ پاکستان کے لیے نیوکلیئرسپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کے امکان بہت کم ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:فاروق ستار ایم کیو ایم کے کنوینر نہیں رہے، الیکشن کمیشن کا مختصر فیصلہ

امریکی بیورو آف انڈسٹری اور سکیورٹی کی جانب سے تیار کی گئی اس فہرست میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان کمپنیوں کو امریکی قومی سلامتی اور پالیسی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔پاکستانی کمپنیوں پر جوہری تجارت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

بھارت نے 1974 میں جوہری دھماکے کیے جس کے بعد این ایس جی کا قیام ہوا۔امریکی بیورو آف انڈسٹری اینڈ سکیورٹی کی تیار کردہ فہرست میں کل 23 کمپنیوں کا ذکر ہے جسے امریکی فیڈریل رجسٹرار نے شائع کیا، جس میں پاکستانی 7 کمپنیوں سمیت 15 جنوبی سوڈان اور ایک سنگاپورکی کمپنی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہری شہریت چھپانے والے سرکاری ملازمین سے جواب طلب

امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے بعد تمام 23 کمپنیاں عالمی سطح پر تجارت سے معذور رہیں گی۔جن پاکستانی 7 کمپنیوں پرپابندی عائد کی گئی ان میں 3 کے بارے میں واضح کیا گیا کہ وہ جوہری مواد کی سپلائی میں غیر صحت مندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے منافی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں