میاں برادران زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں مگر بنتے شریف ہیں، عمران خان

میاں برادران زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں مگر بنتے شریف ہیں، عمران خان

مانسہرہ : ممبر سازی کیمپوں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کو حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آ گیا ہے اور آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اتنا خیبرپختونخوا کا فنڈ نہیں جتنا پیسہ شہباز شریف نے لاہور میں لگا دیا اور پنجاب کا آدھے سے زیادہ بجٹ لاہور پر لگتا ہے جب کہ محدود ترین وسائل کے باوجود کے پی کے میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس :میں آپ کی جگہ ہوتا تو شرم سے ڈوب جاتا، چیف جسٹس نہال ہاشمی پر برہم

عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے اشتہارات میں پرویز خٹک اور میری تصاویر نہیں آتیں کیونکہ پیسا عوام دیتی ہے اور اشتہارات پر شکلیں ان لوگوں کی آ جاتی ہیں۔ اشتہارات کا نوٹس لینے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’پتلا وزیراعظم‘ خاقان عباسی ہیں جب کہ میاں برادران زرداری سے بڑے ڈاکو ہیں مگر بنتے شریف ہیں، ہم نے زرداری اور شریفوں کی وکٹیں اڑانی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دہری شہریت چھپانے والے سرکاری ملازمین سے جواب طلب

اس سے قبل سماجی رابطے پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا پنجاب حکومت کے جس منصوبے کو بھی ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا جبکہ شہباز شریف کے دعوی ہے کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی لیکن پنجاب میں ’گڈگورننس‘ کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے۔

4e234b85d8753935333190090bda63e0

چیئرمین پی ٹی آئی نے آڈٹ رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبراً دبا دیئے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں