حسینہ واجد نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا

حسینہ واجد نے ایک بار پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیئے۔ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن کی مدد سے شہریوں میں پاکستان کی محبت ختم ہوجائے ۔
ڈھاکہ میں تقریب سے خطاب کے دوران حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختارملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہیں سخت سزا ملنی چاہیئے، ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے بنگلہ دیشی شہریوں میں پاکستان کی محبت ختم ہوجائے جب کہ عوام کوبھی ان لوگوں کے خلاف سخت جواب دینا چاہیے جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگرہم ایسا نہیں کرسکتے تو ہمارا وجود مٹ جائے گا۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اگر ناکامی کی جانب جائے گا تو اس سے پاکستان خوش ہوگا، بالکل ویسے ہی 1975 میں بنگلہ دیش کے حکمران پاکستان کوخوش کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے بنگلہ دیشی حکمران نہیں چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش ترقی کرے اوراسی لیے وہ پاکستانی فورسزکا ایجنڈا مسلط کر رہے تھے۔