وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ سے ملنے سے معذرت کر لی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ سے ملنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی حمایت سے منتخب ہونے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرنی سے ملنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرنی نے وزیر اعظم سے رسمی ملاقات کی درخواست کی تھی جس پر شاہد خاقان عباسی نے معذرت کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ ہارس ٹریڈینگ کے ذریعے بنایا گیا ہے اسلیے وزیراعظم نے ان سے ملنے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے وزیراعظم نے سینیٹ چیئرمین کا انتخاب غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین باہمی رضامندی کے ساتھ آنا چاہیے تاکہ پارلیمان کے اعلیٰ ہاؤس کی عزت و احترام اور وقار کی ساخت کو ہمیشہ برقرار رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ ہارس ٹریڈینگ کے ذریعے بنایا گیا ہے۔”سینیٹرز اپنا ایمان پیسوں کے عوض بیچ چکے ہیں“۔