آج ہر پاکستانی ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا مقروض ہے: عمران خان

آج ہر پاکستانی ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا مقروض ہے: عمران خان
کیپشن: pti chairman imran khan mansehra address

ایبٹ آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا قرضہ ہے ، جب ملکی قرضی بڑھتے ہیں تو پھر ٹیکس لگتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر پاکستانی ایک لاکھ تیس ہزار روپے کا مقروض ہے ۔

انھوں نے کہا کہ جب ملک پر قرضے بڑھتے ہیں تو پھر ٹیکس لگتے ہیں۔