کیچ چھوٹنا میچ کا حصہ ہے اس پر کیسا افسوس؟کامران اکمل

کیچ چھوٹنا میچ کا حصہ ہے اس پر کیسا افسوس؟کامران اکمل

لاہور : قومی کرکٹر کامران اکمل اہم کیچ چھوڑنے پر عوام کی سخت تنقید کے بعد میدان میں آگئے ، انہوں نے کہا کہ کیچ چھوڑنے پر کیسا افسوس؟
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف نے اہم موقع پر کیچ ڈراپ کرنے پر پاکستانی عوام نے کامران اکمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اپنے خلاف تنقید سن کر کامران اکمل بھی میدان میں کود پڑے ۔ انہوں نے کہا میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں کارکردگی انتہائی اچھی رہی اور پوری ٹیم بھی زبردست کھیلی اور صرف ایک ڈراپ کیچ پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیچ چھوٹنا میچ کا حصہ ہے کیچ چھوڑنے پر کیسا افسوس؟لیکن منفی سوچ رکھنے والے کچھ لوگ اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ بس ایک غلطی ہو اور وہ تنقید شروع کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے دوران ناصرف پشاور زلمی بلکہ ان کی اپنی کارکردگی بہت بہترین رہی اور پشاور زلمی کے مداح انہیں سراہتے رہے مگر ہر ایک دن اچھا نہیں ہوتا، اور فائنل کے روز بھی ایسا ہی ہوا کہ کیچ ڈراپ ہو گیا اور اب منفی سوچ رکھنے والے لوگوں نے تنقید کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔