امریکہ سمیت یورپی یونین کے 14 ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

امریکہ سمیت یورپی یونین کے 14 ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

نیویارک : امریکہ سمیت یورپی یونین کے 14 ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ، امریکہ نے روس کے ساٹھ سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ سمیت یورپی یونین کے 14 ممالک نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے ، امریکہ نے سب سے زیادہ روس کے 60 سفارتکاروں کو ملک بدر کیا ہے۔

امریکہ کے علاوہ جرمنی اور فرانس نے بھی پیر کو چار روسی سفارکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔دیگر یورپی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

جن 60 سفارتکاروں کو امریکہ نے ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ان میں سے 48 واشنگٹن میں روسی سفارتخانے کے سفارتکار ہیں جبکہ باقی نیو یارک میں اقوام متحدہ میں تعینات ہیں۔

یورپی یونین کے رہنما گذشتہ ہفتے اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو زہر دینےمیں روس ملوث ہےتاہم روس اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔   

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکہ نے روس کے سیئیٹل میں قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔