پرویز مشرف نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا

پرویز مشرف نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا

دبئی: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے سنگین غداری کیس میں پاکستان آنا تھا، لیکن سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انہوں نے آنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مشرف نے اپنے قریبی رفقاء کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے کہا کہ سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ پر ہرگز اعتماد نہیں کر سکتے، سیکیورٹی پر اطمینان ہونے تک پرویز مشرف کو واپسی کا مشورہ نہیں دے سکتا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق پرویز مشرف کے خدشات بے بنیاد ہیں، اگر وہ پاکستان آتے ہیں تو ان کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔