بال ٹمپرنگ کے الزام کے بعد سٹیو سمتھ نے آئی پی ایل ٹیم کی قیادت بھی چھوڑ دی

بال ٹمپرنگ کے الزام کے بعد سٹیو سمتھ نے آئی پی ایل ٹیم کی قیادت بھی چھوڑ دی

سڈنی: جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹمپرنگ سکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھونے والے سٹیو سمتھ اب آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔


سمتھ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ ٹیم اسکینڈل سے ہٹ کر آئی پی ایل کی اچھی طرح تیاری کر سکے، ان کی جگہ اجنکیا راہانے راجستھان رائلز کے کپتان ہوں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کے اعتراف کے بعد سٹیو سمتھ کو کپتان اور ڈیوڈ وارنر کو نائب کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، بعد ازاں آئی سی سی نے سمتھ پر ایک میچ کی پابندی بھی عائد کی تھی اور مکمل میچ فیس کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔