سعودی حکومت نے تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی حکومت نے تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

ریاض: سعودی حکومت نے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے بڑی سطح پر شجر کاری مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت ماحولیات، آبی وسائل اور زراعت نے 40 لاکھ پودے فوری طور پر لگانے، 70 لاکھ پودوں کے بیج بونے اور 60 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی واگزار کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق اس مہم کے دوران ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔