طلبا سمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں ،شیخ رشید

طلبا سمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں ،شیخ رشید
کیپشن: فوٹو فائل

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ طلبا سمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں ،میرا بس چلے توسمارٹ فون پر پابندی لگا دوں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن کوشفقت کرکے اس کی جگہ یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں ،مجھے سیاسی زندگی میں جتنے پلاٹ ملے سب پر درس گاہیں بنائیں،انہوں نے کہا کہ پنڈی کے لوگ غیرت مند اور اصول پسند ہیں،جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہو گیا سیاست چھوڑدوں گا۔

انہوں نے کہا کہ طلبا سمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں ،میرا بس چلے توسمارٹ فون پر پابندی لگا دوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے جیسی ماﺅں کی مثال نہیں ،ہم اس لئے پیچھے رہ گئے کہ ہماری عورت مرد کے شانہ بشانہ نہیں۔