نیب نے شاہد خاقان کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی

نیب نے شاہد خاقان کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 15 روز حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی۔


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضمانت کا قائل نہیں ہوں اور اگر بٹھا لیا تو بیٹھ جاؤں گا۔

لیگی رہنما نے بتایا کہ نیب کا پرچہ لمبا ہے اور تمام سوالات کے جوابات دینا ممکن نہیں تھا۔ جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار ہے جس کے لیے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھا ہے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے روزانہ بلایا تو روزانہ آ جاؤں گا اور نیب نے جو چیزیں مانگی تھیں وہ دے دی ہیں۔