سپریم کورٹ کا نوازشریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا نوازشریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
فوٹو فائل

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سزا معطل کر دی ہے اور انہیں چھ ہفتوں کیلئے ضمانت پر رہاکرنے حکم جاری کر دیا ہے ۔


سپریم کورٹ سابق وزیراعظم کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست  فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آج کی سماعت  چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ  نے کی ۔سابق وزیراعظم نے سزا معطلی کیس میں مزید دستاویزات جمع کرا دیں ہیں۔

ان کی جانب سے ایک خط جمع کرایا گیا ہے جو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے نام ڈاکٹر لارنس نے لکھا ہے۔ڈاکٹر لارنس کا لکھا گیا خط نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔ خط میں نواز شریف کی 2003 سے 2019 تک کی میڈیکل رپورٹس شامل ہیں۔