نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم

نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وزیراعظم
ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں، وزیراعظم عمران خان۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو کابینہ اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے لیے دعاگو ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تاہم انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور وہ پاکستان میں ہی اپنی مرضی کے ڈاکٹر اور اسپتال سے علاج کرا سکتے ہیں۔