نواز شریف کی ضمانت کے بعد ملک سے باہر جانے کی خبریں ?

نواز شریف کی ضمانت کے بعد ملک سے باہر جانے کی خبریں ?
Image Source : INP

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر میاں صاحب ملک سے باہر جا نا چاہتے ہیں تو پہلے عوام کا پیسہ واپس کریں ۔


فواد چوہدری نے نواز شریف کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ،ابھی نواز شریف کو صرف 6ہفتوںکی ضمانت ملی ہے ،نواز شریف کا سار ا کچا چھٹا عدالت میںکھل گیا ہے ،انہوں نے نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ واپس کریں اور اگر ملک سے باہر جا نا چاہتے ہیں تو پھر چلے جائیں ،فواد چوہدری نے کہا عدالت میں ثابت ہو گیا کہ نواز شریف کو کوئی بیماری نہیں ذہنی دباﺅہے ،نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی کا فیصلہ اچھا ہے.

دوسری طرف شہباز شریف کا ذکر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ چیلنج کرینگے ،کیو نکہ اب تک جو بھی ملک سے باہر گیا ہے وہ واپس نہیں آیا ۔