نواز شریف کی ضمانت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا حکومتی حلقوں میں ہلچل

نواز شریف کی ضمانت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا حکومتی حلقوں میں ہلچل
فائل فوٹو

اسلام آباد:شاہد خاقان عباسی کہا ہے کہ اپیل میں بھی نواز شریف کو ریلیف ملے گا، انہوں نے کبھی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کی۔ 


 تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف نے کبھی بھی ملک سے باہر جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے ، عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت اور وزراء کا جھوٹ سب کے سامنے آگیا ہے،  ایک لیڈر کی بیماری کو سیاست کی نذر کیا جا رہا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت متاثر ہو رہی تھی، ن لیگ کی سیاست ہمیشہ مثبت رہی ہے  یہ بات ریکارڈ پر آگئی کہ نواز شریف کی صحت کو خطرہ ہےاور  ملکی حالات سب کے سامنے ہیں۔ 

یاد رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کی۔ عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں نواز شریف کو 50 لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا نواز شریف ملک نہیں چھوڑ سکے۔